بنگلورو،8؍جون(ایس او نیوز) بنگلوروشہرکے اشوک نگر پولیس نے ریسیڈنسی روڈ پر بنے ایک ریستوران پہ چھاپہ مارا ہیں ریستوران میں لائیوبینڈ چلایا جارہا ۔ پولیس نے ریستوران انتظامیہ کے خلاف دفعہ 294 کے تحت معاملہ درج کرلیا ہے۔ پولیس نے بتایا یہ چھاپہ نئی حکومت کے قیام کے بعد پولیس کی طرف سے جاری مہم کا حصہ ہے۔ پولیس نے بتایا کہ ریستوران میں لڑکیاں ادھ ننگے لباس میں گاہکوں کے روبرو ناچتے ہوئے پائی گئیں پولیس نے بتایا کہ ان لڑکیوں کو بار ٹینڈر کے طور پر ملازم رکھا گیا تھا لیکن یہ لڑکیاں بار میں ادھ ننگے لباس میں ناچ رہی تھیں اور گاہکوں کو رجھا رہی تھیں۔ پولیس نے بتایا کہ یہ ایک اکلوتا معاملہ نہیں ہے بلکہ شہر میں 100؍ سے زیادہ ایسے بار اور ریستوران ہیں جہاں لڑکیوں کو بار ٹینڈر ملازم رکھا جاتا ہے اور ان سے ننگا ڈانس کروایا جاتا ہے۔ اس طرح کے واقعات کی روک تھام کے لئے شہر کی پولیس نے ایک مہم چھیڑ رکھی ہے اور ایسے کئی بار اور ریستوران کو بند کروایا ہے۔